Latestتازہ ترین
Your safetyآپ کی حفاظت
If someone may check the device you are using, the pages you visit can be seen afterwards. This page explains what this website does to reduce that, what it cannot do, and the steps that are genuinely under your control.اگر کوئی شخص وہ فون یا کمپیوٹر چیک کر سکتا ہے جو آپ استعمال کر رہی ہیں، تو بعد میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آپ نے کون سے صفحات کھولے تھے۔ یہ صفحہ بتاتا ہے کہ یہ ویب سائٹ اس خطرے کو کم کرنے کے لیے کیا کرتی ہے، کیا نہیں کر سکتی، اور کون سے قدم واقعی آپ کے اپنے اختیار میں ہیں۔
The red Quick exit button sits in the corner of every page. Double-tap it and you are taken straight to Google, and this site is removed from the tab’s back button so it cannot be reached by going back. If you are using a keyboard, press Tab until it is selected, then press Escape.ہر صفحے کے کونے میں سرخ رنگ کا فوری خروج بٹن موجود ہے۔ اس پر دو بار ٹیپ کریں تو آپ سیدھی Google پر پہنچ جائیں گی، اور یہ سائٹ اس ٹیب کے بیک (واپس جانے والے) بٹن سے ہٹا دی جاتی ہے، تاکہ واپس جا کر اس تک نہ پہنچا جا سکے۔ اگر آپ کی بورڈ استعمال کر رہی ہیں تو Tab دباتی رہیں جب تک یہ بٹن منتخب نہ ہو جائے، پھر Escape دبائیں۔
A phone call leaves nothing in your browser at all. The helpline is free and answered at any hour: 0800-01737.فون کال سے آپ کے براؤزر میں کچھ بھی محفوظ نہیں ہوتا۔ ہیلپ لائن مفت ہے اور دن رات کسی بھی وقت کال سنی جاتی ہے: 0800-01737۔
A phone or computer at a friend's house, a workplace, a library, or one of our centres. Nothing you do there appears on your own device. This is far more reliable than deleting things afterwards.کسی دوست کے گھر، کام کی جگہ، لائبریری یا ہمارے کسی سنٹر کا فون یا کمپیوٹر۔ وہاں آپ جو کچھ بھی کریں گی، وہ آپ کے اپنے فون یا کمپیوٹر پر نظر نہیں آئے گا۔ یہ طریقہ بعد میں چیزیں مٹانے سے کہیں زیادہ قابلِ بھروسہ ہے۔
Private or Incognito windows do not record history at all, so there is nothing to delete later. Open one before you visit us, rather than trying to clean up afterwards.پرائیویٹ یا Incognito ونڈو ہسٹری بالکل محفوظ نہیں کرتی، اس لیے بعد میں مٹانے کے لیے کچھ ہوتا ہی نہیں۔ ہماری سائٹ کھولنے سے پہلے ایسی ونڈو کھول لیں، بجائے اس کے کہ بعد میں صفائی کی کوشش کریں۔
If you must clean up afterwards, delete only the specific entries. A history that has been wiped completely can itself look suspicious to someone who expects to find one.اگر بعد میں صفائی کرنا ضروری ہو تو صرف وہی مخصوص اندراجات مٹائیں۔ جو ہسٹری مکمل طور پر صاف کر دی گئی ہو، وہ خود اُس شخص کو مشکوک لگ سکتی ہے جو وہاں ہسٹری دیکھنے کی توقع رکھتا ہو۔
A call to the helpline appears in your phone's recent calls, and may appear on an itemised bill. You can delete the entry from your call log, but not from the bill. If either is a risk, call from another phone.ہیلپ لائن پر کی گئی کال آپ کے فون کی حالیہ کالز (recent calls) میں نظر آتی ہے، اور تفصیلی بل پر بھی آ سکتی ہے۔ آپ کال لاگ سے یہ اندراج مٹا سکتی ہیں، مگر بل سے نہیں۔ اگر ان دونوں میں سے کسی سے بھی خطرہ ہو تو کسی دوسرے فون سے کال کریں۔
If you write to us by email, a copy stays in your Sent folder until you delete it — check the Deleted or Bin folder afterwards too. Our on-site chat keeps nothing once the page is closed.اگر آپ ہمیں ای میل لکھتی ہیں تو اس کی ایک کاپی آپ کے Sent فولڈر میں تب تک رہتی ہے جب تک آپ اسے مٹا نہ دیں۔ اس کے بعد Deleted یا Bin فولڈر بھی ضرور چیک کریں۔ ہماری سائٹ کی چیٹ، صفحہ بند ہوتے ہی کچھ بھی محفوظ نہیں رکھتی۔
Monitoring apps can record what is typed and photograph the screen, and nothing done in the browser will hide that. Unexpected battery drain, heat or data use can be signs. If you suspect this, do not use this device — use another one.نگرانی کرنے والی ایپس یہ ریکارڈ کر سکتی ہیں کہ کیا ٹائپ کیا گیا، اور اسکرین کی تصویر لے سکتی ہیں۔ براؤزر میں کچھ بھی کر کے اسے چھپایا نہیں جا سکتا۔ بیٹری کا اچانک جلدی ختم ہونا، فون کا گرم ہونا یا ڈیٹا کا غیر معمولی استعمال اس کی علامات ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ کو ایسا شک ہو تو یہ فون یا کمپیوٹر استعمال نہ کریں، کوئی دوسرا استعمال کریں۔
If you are signed in to the same account on a phone and a computer, history may sync between them. Browsing privately prevents that, because private windows are never synced.اگر آپ فون اور کمپیوٹر دونوں پر ایک ہی اکاؤنٹ میں سائن اِن ہیں تو ہسٹری ایک سے دوسرے میں خود بخود منتقل (sync) ہو سکتی ہے۔ پرائیویٹ براؤزنگ اس سے بچاتی ہے، کیونکہ پرائیویٹ ونڈوز کبھی sync نہیں ہوتیں۔
Do not spend time covering your tracks first. Call 0800-01737 or go to your nearest Violence Against Women Centre. Your safety comes before anything on this page.پہلے اپنے نشانات مٹانے میں وقت ضائع نہ کریں۔ 0800-01737 پر کال کریں یا اپنے قریب ترین تشدد سے متاثرہ خواتین کے سنٹر (VAWC) جائیں۔ آپ کی حفاظت اس صفحے کی ہر بات سے پہلے ہے۔